hourglass_full Your download should start automatically in a few seconds...

Download Maulana Muhammad Ilyas Ghumman_Latest Version.apk from Apk-Dl Server

Thank you for using Apk-Dl.com to download the apk file (Maulana Muhammad Ilyas Ghumman_Latest Version.apk),

If the download doesn't start automatically in a few seconds, please click here to access the download URL directly.

Note: Download and save the apk file to your Android Phone's SD card and install it manually onto the Android device.

Description

الحمد للہ !بین الاقوامی سطح پر علمی و عملی میدان میں متکلماسلاممولانا محمد الیاس گھمن کو اللہ کریم نے غیر معمولی مقبولیت ومحبوبیتسے نوازا ہے ،اولاً اشاعت وتحفظ دین کےلیے درکار تمام صلاحیتیںاپنےکرم سے عطا فرمائیں اور اس کے بعد ہر موڑ پر فراست ایمانی کیبدولتوقت کے تقاضوں کے عین مطابق ان صلاحیتوں کے مناسب استعمال کاطریقہبھی ودیعت کیا ۔ یہی وجہ ہے کہ آپ اہل علم طبقہ میں مرجع کیحیثیترکھتے ہیں بطور خاص عقائداسلامیہ اور فقہ حنفی کے تحفظ کےلیےمختصرعرصہ میں ان کی تجدیدی اور انقلابی خدمات بہت زیادہ ہیں ۔قدرتنےآپ کو تحریکی ، تربیتی ،تعلیمی ،تدریسی،تعمیری،تنظیمی،تحقیقی،تصنیفی،تقریری،تبلیغی اورتجدیدی ذوق جیسیلازوال نعمتوں سے خوب خوب نوازاہے۔ اس ہمہ جہتی کے باوجود آپ سادگیاورتواضع کے پیکر ہیں۔آپ کی مسلکیمحنت، عقائد ونظریات، اساسیاتِاسلامیہ کا تحفظ، حرمتِ قرآن، سنت اوراس کی پاسداری ، ختم ِنبوت ،صحابہ و اہل بیت کرام رضوان علیہم اجمعینکا دفاع، فقہاء ملتخصوصاًحضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی پاسبانی،اکابرین امت خصوصاًعلمائے دیوبند ،علم و دیانت کی پہرے داری اور مسلکاہل السنت والجماعتکے فروغ، اشاعت اور نفاذ کی کوششیں آپ کی زندگی کامقصد اور حرزِ جانہیں۔ اس سلسلے میں قید وقفس کی صعوبتیں ، ایاماسارت کی مشکلات،قاتلانہ حملے اوراہل باطل کے منفی پرو پیگنڈے سب کچھبرداشت کیا ہے ۔آپ زمانہ طالب علمی ہی سے نہایت بیدار مغز ، ذہین ،معاملہ فہم،باصلاحیت ، ہونہار اور قائدانہ صلاحیتیوں کے مالک تھے انصلاحیتیوں کیبدولت اپنے ہمعصر ساتھیوں میں امتیازی مقام رکھتےتھے۔ایک عرصہ سے علمی،عملی اور روحانی خدمات میں مگن ہیں ۔میں اپنیمعلومات کی حد تک بجاطور پر یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ پچھلے 6 عشروںمیں اسلامی تحریکات کےکسی بھی قائد نے اس قدر عوامی اجتماعات سے خطابنہیں کیے ہوں گے جتنےاس عظیم انسان نے کیے ۔ سفر کی صعوبتیں جھیل کراور اغیار کے منفیپروپیگنڈے کو اپنے مضبوط اعصاب پر سہتے ہوئےبلامبالغہ ایک ایک دن میںمختلف مقامات پر چھ چھ علمی واصلاحی بیانات،افراد سازی ، تحریکی کامکو مزیدمنظم اورمستحکم کرنا ،وسائل کے لیےانتھک محنت ، روزمرہ کے اپنےمعمولات جس میں تہجداور دیگر نوافل)اشراق ، چاشت اور اوابین( ، تلاوت،ذکر اذکار ،تصنیف و تالیف ، تقریرو وعظ ، دروس و اسباق وغیرہ کوسلیقہ مندی اور سنجیدگی کے ساتھ اداکرنا ۔ ہر علاقے میں وہاں کیضرورتوں کے پیش نظرعلماء کی تعیناتی کرناالغرض اپنی زندگی کا ہر لمحہمصروف کار کردیا اس جہد مسلسل اور لگن کانتیجہ ہے کہ آپ نے ایک مضبوطٹیم تیار کی ہے جو مختلف دین کے شعبوںمیں ہمہ تن مصروف عمل اور آپ کیدست بازو بنی ہوئی ہے اور آپ کےتلامذہ و فیض یافتگان کا ایک بہت بڑاطبقہ برصغیر اور بیرون ممالک میںموجود ہے جو آپ کے مشن کوسارے عالممیں پھیلانے کی تگ و دو میں پروانہواربڑھ رہا ہے ۔ اس اجمالی خاکے کےبعد زندگی کے چند گوشے پیش خدمتہیں ۔ ولادت: 12 اپریل 1969ء کوسرگودھاشہر کےنواحی علاقے چک نمبر87جنوبی میں پیدا ہوئے ۔ خاندانی پسمنظر: آپ کے والد ماجد کا نامحافظ شیر بہادر گھمن تھا، مرحوم انتہائینیک طبیعت کے مالک تھے ،عقائد و نظریات میں حد درجہ پختگی رکھتےتھے،آپ کے خاندان کی سیاسی وسماجی حیثیت بہت اچھی ہے ،آپ کے داداچوہدری فتح محمد گھمن اپنے علاقےکے رئیس اور نمبردار تھے ۔ وہاں کےلوگوں کے مابین فیصلے فرماتے ،انتظامی امور کو خود حل فرماتے ۔ اس وقتجہاں آپ نے ادارہ مرکز اہلالسنت والجماعت بنایا ہوا ہے یہ زمین نمبرداری کا رقبہ کہلاتی ہے ۔آپ کل پانچ بھائی تھے جن میں چار ابھی حیاتہیں جبکہ سب سے بڑے بھائیمحمد یوسف 1995ءمیں انتقال کرگئے تھے ۔ نامیہ ہیں:محمد یوسف ، محمدیونس ، محمد الیاس ، شعیب احمد اور خبیب احمد۔ابتدائی زندگی : آپ نےپرائمری تک اپنے گاؤ ں چک نمبر 87 جنوبی سرگودھامیں پڑھا۔ چک نمبر88جنوبی سے مڈل کی فراغت کے بعدآپ نے اپنے والد حافظشیر بہادر صاحبرحمہ اللہ سے حفظ قرآن کریم شروع کیا۔ سترہ پارےوالدصاحب کے پاس پڑھےاور اس کے بعد گکھڑ منڈی جامع مسجد بوہڑ والی ضلعگوجرانوالہ میں اماماہل السنت شیخ الحدیث مولانامحمد سرفراز خان صفدررحمہ اللہ کے ہاںچلے گئے وہاں قاری محمد عبداللہ کشمیری صاحب کے پاسمکمل قرآن کریمحفظ کیا۔ امام اہل السنت مولانا سرفراز خان صفدر رحمہاللہ کی خوبخدمت کی یہاں تک کہ کم عمری کے باعث آپ اُن کے گھر میں بھیآیا جایاکرتےتھے۔